وزیراعلیٰ صوابدیدی فنڈز سے متعلق خبر حقائق کے منافی ہے: حسان خاور

لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صوابدیدی فنڈز کے حوالے سے خبر من گھڑت اور حقائق سے یکسر منافی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ آفس کا تمام ریکارڈ محفوظ ہے اور خبر میں غلط اعداد و شمار ہیں۔ پنجاب حکومت قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ وزیراعلیٰ آفس کا مالی امداد سمیت کوئی اور ریکارڈ کسی جگہ منتقل نہیں کیا گیا۔ خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ وزیراعلیٰ صوابدیدی فنڈز کے تحت مستحقین کی مالی امداد کی جاتی ہے اور مستحق مریضوں کا علاج معالجہ بھی کرایا جاتا ہے ٰ صوابدیدی فنڈز کا تمام ریکارڈ محفوظ رکھا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دور میں صوابدیدی فنڈز سے اب تک تقریباً 7 کروڑ 81 لاکھ روپے مستحقین کو دیئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن