چھانگشا(شِنہوا)چین کے وسطی صوبے ہونان میں 3ہزار800 سے 4ہزار 200 سال پرانے مقام سے پتھر سے بنے ایک درجن ہتھیار دریافت ہوئے ہیں۔ثقافتی آثار اور آثارقدیمہ کے صوبائی تحقیقی ادارے کے مطابق ڈونگ تھنگ لیک پلین کے شمال مغرب میں واقع سنجیاگانگ کا تعلق ابتدائی شیا عہد(تقریبا 2070سے 1600قبل مسیح)سے نیولتھک دور کے اواخر سے ہے۔لی شیان کاؤنٹی میں سنجیاگانگ کے مقام سے ملنے والے پتھر کے ہتھیاروں میں نیزے اور تیر شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ محقق ڑا یافینگ کا کہنا ہے کہ یہ آثار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ علاقے میں مختلف برادریوں کے درمیان تعلقات نسبتا کشیدہ رہے ہوں گے اور ان کے درمیان پرتشدد تنازعات یا جنگیں ہوئی ہوں گی۔
چین کے وسطی علاقے سے قبل از تاریخ دورکے پتھروں کے ہتھیار دریافت
Mar 26, 2022