چین طیارہ حادثے کی جگہ پر کھدائی کرنے کا فیصلہ،امدادی کارروائیاں ،دوسرے بلیک باکس کی تلاش جاری

ناننگ(شِنہوا)چین کے جنوبی علاقے میں حالیہ طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں اور دوسرے بلیک باکس کی تلاش  کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں اور حکام نے حادثے کے اصل مقام پر کھدائی کا فیصلہ کیا ہے۔چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے ایوی ایشن سیفٹی آفس کے سربراہ ڑو تا نے جمعہ کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ گوانگشی ڑوانگ خود اختیار علاقے میں حادثے کی بنیادی جگہ پر سطح زمین پر تلاش اور کھدائی کی جارہی ہے۔ڑو نے کہا کہ ماہرین بنیادی جگہ کی کھدائی کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں اور یہ  لاپتہ مسافروں کے رشتہ داروں سے ڈی این اے کے نمونے لیے جا رہے ہیں۔چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز کا بوئنگ 737 طیارہ 21 مارچ کی سہ پہر گوانگشی کی ٹینگ شیان کاؤنٹی کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا تھا، طیارے میں سوار 132 افرد میں سے تاحال کسی کو زندہ تلاش نہیں کیا جاسکا، طیارے کا  ایک بلیک باکس پہلے برآمد کیا جا چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن