بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ پر 60 سال سے زائد عمر کے 21 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کی نوول کرونا وائرس کیخلاف مکمل ویکسی نیشن کر دی گئی ہے، یعنی انہیں اب تک ویکسین کی 2 خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔نوول کرونا وائرس کیخلاف ریاستی کونسل کے انسداد و کنٹرول کے مشترکہ نظام کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں قومی صحت کمیشن کے طبی ماہر لی ڑینگ لونگ نے کہا کہ 13 کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد کو اضافی خوراک بھی لگائی جا چکی ہے۔وبائی امراض سے بچا و کنٹرول کے چینی مرکز کے ایک ماہر وانگ ہواچھنگ نے کہا کہ تجزیوں سے پتہ چلتا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں میں نوول کرونا وائرس ویکسین کے منفی اثرات کے واقعات عمر کے لحاظ سے بنے دیگر گروہوں کے اعداد و شمار سے کم ہیں۔وانگ کے مطابق اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ 80سال سے زائد عمر کے افراد کو نوول کرونا وائرس ویکسین کے منفی اثرات سے زیادہ خطرہ لاحق ہے۔
چین میں 60 سال سے زائد عمر کے 21 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن مکمل
Mar 26, 2022