چین اور بھارت کو امن واستحکام کے لئے  مل کر کوشش کرنی چاہیے:چینی وزیر خارجہ

نئی دہلی(شِنہوا)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور بھارت کو ترقی کے اپنے اپنے راستوں پر قائم  رہتے ہوئے  خطے اور دنیا میں امن اور استحکام کے تحفظ کے لئے  مل کر کوشش کرنی چاہیے۔وانگ نے ان خیالات کا اظہار نئی دہلی میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے ساتھ ملاقات میں کیا۔انہوں نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے تین نکاتی نقطہ نظر تجویز کیا۔ جس کے مطابق سب سے پہلے، دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کو طویل المدتی وڑن کے ساتھ دیکھنا چاہیے۔ دوسرا، انہیں ایک دوسرے کی ترقی کو دوطرفہ مفاد کی ذہنیت کے ساتھ دیکھنا چاہیے اور تیسرا یہ کہ  دونوں ممالک کو تعاون کے نقطہ نظرکے ساتھ کثیرالجہتی عمل میں حصہ لینا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن