اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے وزیراعظم اور وزرا کے بیانات کے ردعمل میں کہا ہے کہ تضحیک آمیز لب و لہجہ اور بازاری زبان استعمال کرنا لاعلاج زہنی بیماری کی گواہی ہے پارلیمنٹ کا اعتماد کھو کر بھی وزیراعظم کی کرسی سے چپکے عمران خان اور سہمے ڈرے خوفزدگان وزرا کے بیانات ہوش و حواس سے عاری افراد کے ہیں نیر بخاری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا اعتماد کھو جانے کے بعد گھبرانا نہیں والا عمران خان سٹھیا گیا ہے نیر بخاری نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آوری کی دھمکی دینے والے وزرا آئینی مجرموں کے زمرے میں آتے ہیں ۔
اعتماد کھو جانے کے بعد گھبرانا نہیں والا عمران خان سٹھیا گیا ، نیر بخاری
Mar 26, 2022