سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی نے چینی شہتوت کے پودوں کی پرورش کا منصوبہ شروع  کر دیا 


 اسلام آ باد  (نوائے وقت رپورٹ)  سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی (ای اے یو)  پاکستان نے چینی شہتوت کے پودوں کی پرورش کا ایک منصوبہ شروع کر دیا ۔گوادر پرو  کے مطابق  ایس اے یو نے سیری کلچر پر تحقیق کا آغاز بھی کیا ہے اور اس سلسلے میں فیکلٹی آف کراپ پروٹیکشن (ایف سی پی) میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جہاں شرکائ￿  کو اس منصوبے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ چھ فیکلٹی ماہرین ماحولیات اور خوراک پر تحقیق کریں گے جو ریشم کے کیڑوں کے لیے ضروری ہیں۔ اور  ایف سی پی میں ایک اچھی طرح سے لیس ریسرچ لیب قائم کی گئی ہے۔طسیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس اے یو سب کیمپس عمرکوٹ کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد مری نے کہا کہ اس پراجیکٹ میں تجربات میں چینی نسل کے ریشم کے کیڑے شامل کیے گئے ہیں جس کے لیے چھ سکالرز کو ڈیپارٹمنٹ کی لیبارٹری میں مکمل سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپانی نسل کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن