راولپنڈی (جنرل رپورٹر)سرکاری ارضی پر قبضہ کرنے کے مقدمے میں ملوث مسلم لیگ(ن)کے راہنما اور سابق سینیٹر چوہدری تنویر خان کو دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرادیا گیا جہاں پر ان کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز عدالت پیشی کیموقع پر بھی ان کی طبیعت ناساز تھی، آر آئی سی میں سپیشل گارڈ لگا ئی ہے اور سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں، عدالت پیشی کے موقع پر مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کینٹ شہر اور ملحقہ علاقوں سے راہنما اورکارکن کثیر تعداد میں جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں موجود تھے، جن میں اسامہ چوہدری،انس چوہدری،چوہدری چنگیز خان، چوہدری سرفراز افضل، ملک یاسر رضا،راجہ ثاقب اشرف، راجہ ابراہیم، شیخ عابد حمید، امتیاز گل، شیخ راشد،راجہ عرفان امتیاز،حاجی سپو،ملک عثمان،محمد افضل کھوکھر، چوہدری راسب،عابد عباسی،خواتین میں مسز ملک، ندا خان، زیب النسا، حرا نایاب، خالدہ بی بی، عابدہ وصی، فرزانہ ترین شاہدہ جاوید، مسز خرماور دیگر موجود تھے جیسے ہی چوہدری تنویر خان کو جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا تو وہاں پر موجود کارکنوں نے نعرے لگائے،جن کو قائدین نے منع کر دیا۔
چوہدری تنویر دل کے عارضہ میں مبتلا ہونے کی وجہ سے آر آئی سی میں داخل
Mar 26, 2022