راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر جیلخانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ہم بلاول زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اپوزیشن کی اپنی نالائقی کی وجہ سے اپوزیشن کا حکومت مخالف پراپیگنڈہ ایکسپوز ہو گیااپوزیشن نے اربوں روپے لگا کر میڈیا کے ذریعے مہنگائی کا ذمہ دار موجودہ حکومت کو ٹھہرایا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ ان کے بس میں ہو تو امریکہ، کینیڈا اور سعودی عرب میں مہنگائی کی ذمہ داری بھی پی ٹی آئی پر ڈال دیں آج پی ٹی آئی کا ہر ورکر اور 80 فیصد عام پاکستانی عمران خان کو اپنا حقیقی نمائندہ سمجھتے ہیں عمران خان نے اغیار کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کی بقا کی جنگ لڑی۔
اپوزیشن کی نالائقی سے حکومت مخالف پراپیگنڈہ ایکسپوز ہو گیا، فیاض الحسن چوہان
Mar 26, 2022