مستحقین کی رقوم سے کٹوتیاں‘ ملو ث ایجنٹوں کیخلاف سخت کا رروائی ہو گی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)،وزیر اعظم کی معاون خصوصی سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس کفالت کے مستحقین کی رقوم سے کٹوتیوں میں ملو ث دھوکہ باز ایجنٹوں کیخلاف سخت کارروائیوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ایجنٹوں کو کٹوتیوں سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے، ڈاکٹر ثانیہ نے کہا کہ کفالت کے مستحقین کی ادائیگیوں سے کٹوتیوں میں ملوث تمام افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا۔ملک بھر کی تمام تحصیلوں میں جنوری سے جون 2022 کی مدت کے لیے احساس کفالت کی ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم نے احساس کفالت کے ششماہی وظیفے کی رقم 12000 روپے سے بڑھا کر 14000 روپے کر دی ہے۔ کفالت وظیفہ میں2,000 روپے کے اس اضافے کے ساتھ تمام اہل مستحقین کو اب 14,000 روپے ادا کیے جا رہے ہیں۔دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے متعلق اہم نکات پر روشنی ڈالتے ہوئے، ڈاکٹر ثانیہ نے تین چیزوں پر زور دیا: سب سے پہلے، احساس کفالت کے تمام مستحقین کو14,000 روپے کی مکمل ادائیگی ملنی چاہیے۔  مستحقین جن کے بچے احساس تعلیمی وظائف میں شامل ہیں؛ ان کے وظیفہ کی رقم 14,000 روپے سے زیادہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن