پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام ہے،صدر عارف علوی 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ملک کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہیے آزادانہ سرمایہ کاری نظام سے غیر ملکی کاروباری افراد کو ملک میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی۔ وہ یہاں برطانیہ کے کاروباری وفد  سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش مقام ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے بیپناہ مواقع موجود ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کار ملک کے کاروبار دوست  ماحول سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے آزادانہ  سرمایہ کاری نظام سے غیر ملکی کاروباری افراد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی ترغیب ملے گی۔  

ای پیپر دی نیشن