دمشق(آئی این پی)شام کے دارالحکومت دمشق میں فلسطینی پناہ گزین السبینہ کیمپ میں المدراس اسٹریٹ پر ایک مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں تین بچے جل کر جاں بحق ہوگئے۔شام کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ سبینہ پولیس سٹیشن میں فائر بریگیڈ ٹیم آگ لگنے کی اطلاع کے بعد مذکورہ علاقے کی طرف روانہ ہوئی۔ اس وقت وہاں ایک دو منزلہ عمارت سے آگ کے شعلے بلند ہو رہے تھے۔" بیان میں کہا گیا ہیفائر فائٹرز نے آگ بجھائی اور تین حقئقی بھائیوں گیارہ سالہ حسنا چھ سالہ، علی اور چار سالہ ابراہیم جل کر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بچے ایک فلسطینی پناہ گزین محمد علی محمد کے بیٹے ہیں۔شامی وزارت داخلہ نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ ایک کمرے میں ڈیزل ہیٹر کا گرنا تھا، جس سے آگ بھڑک اٹھی اور بچوں کو باہر جانے کا موقع نہ ملا۔ یہ کیمپ دارالحکومت دمشق کے جنوب میں 14 کلومیٹر دور سبینہ قصبے کے مرکز میں واقع ہے۔
شام، فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں آتش زدگی، 3 بچے جاں بحق
Mar 26, 2022