بیرونی قوتوں کے آلہ کار جمہوریت سے نابلد، ان کا نظریات سے کیا لینا دینا، شہباز گل

اسلام آباد(اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ بیرونی قوتوں کے آلہ کار جمہور اور جمہوریت دونوں سے نابلد ہیں، جمہوریت کے نام پر جمع شدہ ٹولہ کھوٹے سکے ہیں، تاریخ میں پہلی بار طاقتور کا احتساب ہوا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں کے آلہ کار جمہور اور جمہوریت دونوں سے نابلد ہیں، جمہوریت کے نام پر جمع شدہ ٹولہ کھوٹے سکے ہیں، قوم ان کے کرپشن زدہ چہرے اور کرتوت جانتی ہے۔ دریں اثناء مریم نواز کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا پاکستانی سیاست کے نام نہاد نظریاتی ٹھیکیداروں کا گند قوم کے سامنے آ رہا ہے، عوام کے نام ذاتی فوائد اور عہدوں کیلئے یہ کھیل کھیلا جارہا ہے، شروع دن سے پی ڈی ایم کے نام پر یہ جنگ کرسی اور دولت کی ہے۔
 انہوں نے کہا کہ "کیا پِدی اور کیا پِدی کا شوربہ" کہاں شریف، زرداری اور کہاں نظریہ اور اصول، جن کی پوری سیاست آمر کی گود سے شروع ہوکر این آر او پر ختم ہوئی ہو ان کا "نظریات" سے کیا لینا دینا۔

ای پیپر دی نیشن