لمپی اسکن گائے اور بیلوں کے بعد بھینسوں میں بھی پھیل گئی 

کراچی (نیوز رپورٹر) لمپی اسکن بیماری سندھ کی گائے اور بیلوں کے بعد بھینسوں میں بھی پھیل گئی۔ محکمہ لائیو اسٹاک نے بیماری بھینسوں میں بھی پھیلنے کی تصدیق کردی ۔کراچی سمیت سندھ بھرمیں بھینسوں کے لمپی اسکن کیسز سامنے آگئے ہیں۔ لائیواسٹاک کے اشتہارمیں بھی بیماری بھینسوں میں پھیلنے کاذکرموجود ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کے مختلف ویرینٹس موجود ہے اور ان پر تحقیق جاری ہے۔ اس وقت جو ویکسین منگوائی جارہی ہے اس پر ڈیری فارمز کو تحفظات ہیں۔  یاد رہے کہ ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ ڈاکٹر نذیر حسین کلہوڑو نے اپنی ماہرانہ رائے دیتے ہو کہا تھا کہ لمپی اسکن ڈیزیز انسانوں میں منتقل نہیں ہوتی بلکہ یہ بھینس، بکری یا بھیڑ میں بھی نہیں ہوتی بلکہ صرف اور صرف گائے میں یہ بیماری پائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن