بھریاسٹی،پیشی پر بیٹوں سے ملاقات کیلئے آنے والا بزرگ دل کا دورا پڑنے سے جاںبحق

پڈعیدن /ہالانی(نامہ نگاران)  بھریاسٹی کے عدالتی احاطی میں بزرگ شخص اچانک دل کا دورا پڑنے سے جاںبحق ہوگیا پولیس زرائع کے مطابق نواحی علاقہ دربیلو کے رہائشی لرا برادری اور مخدوم برادی میں پلاٹ کے تکرار ی جھگڑے کے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزمان کو پولیس ریمانڈ کے لئے لائی بھریاسٹی کی عدالت میں پیشی پر اپنے دو نوجوان بیٹوں نظر محمد لرو اور محمد بچل لرو سے ملنے آنے والے 70 سالہ بوڑھا شخص آچر عرف سرور لری اچانک گر کر جاںبحق ہوگیا،متوفی کے بیٹوں نے مخالفین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے والد کو ہراساں کیا گیا جس پر ہمارے والد کا انتقال ہوا ہے،جبکہ بھریا کی عدالت نے مذکورہ مقدمہ میں گرفتار لرا بردری کے تین افراد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو آزاد کردیاہے۔لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔

ای پیپر دی نیشن