گوادر (بیورو رپورٹ) کوہ باتیل کے بارانی پانی کو ٹینکروں کے ذریعے لیجانے پر پابندی عائد کی جائے ، بارانی پانی سے چرند پرند پانی پیتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار شہری حلقوں کی جانب سے کیا گیا ۔ انہوں نے کہا بہت عرصہ بعد گوادر میں بارشوں سے کوہ باتیل کی بنجر زمین کو جان ملی، برسوں سے چرند پرندوں کی سریلی آواز سے محروم سوخے درختوں کو راحت ملی اور برسوں سے پکنک کے لیے ترسے عوام پر خوشگوار اثرات مرتب ہوئے مگر کوہ باتیل کے بارانی پانی کو تعمیراتی کمپنیاں بلا روک ٹوک ٹینکروں کے ذریعے لے جا رہیں ہیں جو باعث تشویش ہے۔انہوں نے چیف آفیسر گوادر اور ڈپٹی کمشنر گوادر سے مطالبہ کیا کہ کوہ باتیل میں جمع بارانی پانی کو ٹینکروں کے ذریعے لیجانے پرپابندی عائد کی جائے اور ایسے تعمیراتی کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے جو کوہ باتیل کے بارانی پانی کو تعمیراتی مقاصد کے لیے لے جا رہے ہیں۔
کوہ باتیل سے پانی ٹینکروں میں لے جانے پر پابندی عائد کی جائے :شہری
Mar 26, 2022