گوادر(بیورورپورٹ)چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی جانب سے گنز لائبریری کیلئے کتابیںفراہم کر دی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر گوادر کیپٹن (ر)جمیل احمد بلوچ نے کتابیں گنز لائبریری کے منتظمین کے حوالے کردیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے گنز لائبریری کا بھی دورہ کیا تھا جہاں پر لائبریری کے منتظمین نے چیف سیکرٹری سے لائبریری کیلئے کتابیں فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔