ڈیٹا کولیکشن کیلئے ٹیبلٹس فراہم کردیئے ہیں:سیف اللہ ڈھلوں

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر سیف اللہ ڈھلوں کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے گوجرانوالہ کے92 اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزکوسکولز کی مانیٹرنگ اورڈیٹا کولیکشن کیلئے ٹیبلٹس فراہم کردیئے ہیں ۔ 26 لاکھ روپے کی لاگت سے خریدے گئے۔ٹیبلٹس سے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر روزانہ کی بنیاد پر اپنے متعلقہ سکولزکاڈیٹا سکول انفارمیشن ایپ میں اپ لوڈکرنے کے پابند ہوں گے۔ گزشتہ روزگورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول جی ٹی روڈمیں ضلع بھر کے مراکز کے35مرداسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں اور57خواتین اسسٹنٹ ایجوکیشن افسروں میں ٹیبلٹس دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں افسروں کو26لاکھ روپے کی مالیت کے92ٹیبلٹس تقسیم کئے گئے۔ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے اور آج کے دور میں ڈیٹا بیس ہر پالیسی میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن  آفیسرز کا بھی اب فرض بنتا ہے کہ اپنے فرائض اور زمہ داری سے ادا کریں اور ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کیلئے ہمہ وقت کوشاں رہیں۔سکولز کی حالت کو بہتر کرنے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ محکمہ تعلیمی افسروں کی ضروریات اور فیلڈ میں مسائل سے آگاہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن