سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی 131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ رسوائی اور بدنامی اب تبد یلی سرکار کا مقدر بن چکی ہے، حکمرانوں کا بوریاں بستر گول ہوچکا اب ایک ہفتے کی بات ہے عمران خان جیل میں ہو گا،میاں نواز شریف قوم کے مسیحا ہیں وہ بہت جلد واپس آئیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہا کہ نیب نیازی کٹھ جوڑ بری طرح بے نقاب ہوگیا 26 مارچ کا لانگ مارچ عمران نیازی کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دیگا وزیراعظم عمران نیازی اکثریت کھوچکے اگر وہ اپنی عز ت بچانا چاہتے ہیں تو فوری مستعفی ہو جائیں۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عوام کا اعتماد کھو چکے، اقتدار سے چمٹے رہنے کاکوئی اخلاقی، جمہوری، آئینی جواز نہیں رہا۔