حکمرانوں نے قوم کو مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا:عارف خان سندھیلہ

Mar 26, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ 27 مارچ کے پی ڈی ایم جلسہ میں شرکت کیلئے شیخوپورہ سے ایک بڑا قافلہ روانہ ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں قافلے میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ شہری بھی شامل ہوں گے یہ ملکی سیاسی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ نواز لیگ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور ملکی معیشت کی مضبوطی کی خواہاں ہے اور یہی جماعت ہے جو اپنے دور اقتدار میں نواز شریف کی قیادت میں ملک میں امن لائی اور ملکی معیشت کو مضبوط کیا حکمرانوں نے قوم کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں دیا مسائل کی بہتات ہے اور قومی وسائل کو ضائع کیا گیا ہے جو کھلی ملک دشمنی ہے، پوری قوم جانتی ہے کہ نواز شریف کے ہاتھ صاف ہیں انہیں جعلی مقدمات میں پھنسایا گیا ہے۔

مزیدخبریں