بہاول پور(بیورورپورٹ)ترمیمی بل میں جنوبی پنجاب کیساتھ صوبہ بہاولپورکی بحالی بھی شامل کی جائے کیونکہ پنجاب اسمبلی نے دونوں صوبے بنانے کی سفارش کی ہے ان خیالات کا اظہار پارلیمنٹیرئن اور تحریک بحالئی صوبہ بہاولپور کے رہنما سید تابش الوری وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے قومی اسمبلی میں ترمیمی بل پیش کر نے پر کیا ۔ انھوں نے کہا کہ آئین کیمطابق متعلقہ صوبے کی اسمبلی کی سفارش پر نیا صوبہ معرض وجود میں آ سکتا ہے چنانچہ پنجاب اسمبلی نے اس آئینی تقاضے کو پیش نظر رکھتے ہوئے صوبہ بہاولپور کی بحالی اور جنوبی پنجاب کے قیام کی قراردادیں منظور کیں جنوبی پنجاب کیلئے اسمبلی نے ایک کمیشن قائم کر نے سفارش کی جو اسکے جغرافیائی مالی اور انتظامی مسائل کے حوالے سے سفارشات مرتب کرے یہ کمیشن ابھی تک نہیں بنایا گیا انھوں نے کہا کہ آخری وقت میں یہ ترمیمی بل احسان جتلانے کی کوشش کے مترادف ہے کیونکہ اسے منظور کرانے کیلئے مطلوبہ سنجیدگی کا فقدان نظر آتا ہے۔