ڈیرہ غازی خان(بیورو رپورٹ ) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ن میں بی ایس بلاک کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے منصوبہ کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا منصوبہ پر ایک کروڑ گیارہ لاکھ روپے خرچ ہو ںگے ۔ قبل ازیں مشیر وزیر اعلیٰ کی کالج آمد پر پرنسپل پروفیسر طاہرہ انجم بخاری اوردیگر نے استقبال کیا ۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا انتخاب کرکے خطہ کی 73 سالہ محرومی دور کی ہے ۔جبکہ ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹی کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے ، ماڈل ٹاون،بلاک 17 کے کالجز میں بھی بی ایس بلاک تعمیر کئے جارہے ہیں،ڈیرہ غازی خان میں نئے کالج کی بھی تعمیر شروع کردی گئی ہے،ضلع کے متعدد سکولوں کو اپ گریڈ کردیا گیاہے ، غازی یونیورسٹی اور میرچاکر رند یونیورسٹی کی توسیع کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے پنجاب حکومت کا تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری پر خصوصی فوکس ہے۔
وزیراعظم نے عثمان بزدار کا انتخاب کرکے خطہ کی محرومی دور کردی، حنیف پتافی
Mar 26, 2022