احتساب عدالت کی گواہ کے  ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیقی رپورٹ  جمع نہ کرانے پر اظہار ناراضگی 

Mar 26, 2022


ملتان(سپیشل  رپورٹر)احتساب عدالت ملتان نے محکمہ ایگریکلچر انجینئرنگ خانیوال کے بلڈوزر آپریٹرز سمیت تین ملزمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے مقدمہ میں ایک گواہ کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تصدیقی رپورٹ جمع نہ کرانے پر اظہار ناراضگی کیا۔ آئندہ سماعت 13 اپریل کو ہوگی۔ اس موقع پر ملزمان پیش ہوئے ، گواہوں اظہر فیاض، صدیق ، طاہر عباس اور پٹواریوں کے بیانات پر جرح کی گئی۔ گواہ شعیب پیش ہوا اور نہ ہی تعمیل رپورٹ پیش کی گئی۔اس کیس میں ملزمان اقبال، سعید رضا ، آصف اور اعجاز شامل ہیں۔قبل ازیں فاضل عدالت میں قومی احتساب بیورو کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کے مقدمہ میں ملزمان اقبال، اعجاز اور سعید رضا سمیت 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا۔ ملزمان پر دوران ملازمت 22 کروڑ کی مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔ جس پر ریفرنس نمبر 8 ایم/19 دائر کیا گیا۔

مزیدخبریں