دو تین روزبعد عمران خان سابق وزیر اعظم کہلائیں گے:حسن مرتضیٰ

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی) پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وجنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے سٹی سیکرٹری اطلاعات گوجرانوالہ محمد صغیر بٹ سے اپنے بھائی کی وفات پر اظہارتعزیت کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنے آخری دم پر ہے۔دو تین روزبعد عمران خان سابق وزیر اعظم کہلائیں گے۔حکومت نے عوام کیلئے جینا مشکل بنا دیا ہے۔ تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر سپیکرقومی اسمبلی آئین شکنی کر رہے ہیں۔آئین کہتا ہے کہ جب تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے تو 14روز کے اندر اسپیکر اجلاس بلانے کا پابند ہوتا ہے لیکن اسپیکر قومی اسمبلی آئین کو چھوڑ کر اپنے آقا کو خوش کر رہے ہیں اسپیکر اب نااہل سیلیکٹڈ نیازی کے نمائندہ خصوصی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔لیکن دو روز میں سب واضح ہو جائے گا۔و زیر اعظم اور اس کی نا اہل کابینہ کے جانے کا وقت ہو گیا ہے۔ سیکرٹری انفارمیشن گوجرانوالہ محمد صغیر بٹ نے حسن مرتضی کے بھائی کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

ای پیپر دی نیشن