ملتان(خصوصی رپورٹر) چلڈرن کمپلیکس ملتان نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔وی ایس ڈی نامی مرض کا پہلی مرتبہ آپریشن کیا گیا۔کوئٹہ کے رہائشی چار سالہ سمیرا اختر جمیل وزن ساڑھے تیرہ کلو دل کی پیدائشی بیماری میں مبتلا تھی۔ بچی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ دل کی دیوار میں سوراخ جسے وی ایس ڈی بند کرنے کے پروسیجر کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ آپریشن پہلی مرتبہ چلڈرن کمپلیکس میں کیا گیا ہے۔چلڈرن کمپلیکس کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر کاشف چشتی،ایم ایس ڈاکٹر احسان اللہ نے سی سی یو میں زیر علاج بچے کی عیادت کی۔آپریشن میں حصہ لینے والے پروفیسر ڈاکٹر سہیل ارشد،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بخاری اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔