کامونکی(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کا ڈی چوک میں ہونیوالا جلسہ چوروں،لیٹروں کیخلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا،پی ڈی ایم کا شو چور مچائے شور کے مترادف ہے جسے عوام مسترد کرچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ 27 مارچ کو ہونیوالا تحریک انصاف کا جلسہ تاریخی ہوگا جس میں لاکھوں لوگ شرکت کریں گئیں ڈی چوک کا جلسہ تاریخ میں اپنی مثال آپ ہوگا۔ اپوزیشن اپنی کمر کس لے جلسہ نئی تاریخ رقم کریگا۔ ماضی میں ایک دوسرے کیخلاف کرپشن، لوٹ مار کے ریفرنس دائر کرنیوالی پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ آج اپنی کرپشن بچانے کیلئے متحد ہونا شروع ہوگئے ہیں مگر اب منافقانہ سیاست نہیں چلے گی بلکہ اب پاکستان کی باشعور عوام اپنی بہتری کے بارے میں اچھی طرح جانتے ہیں۔