گنے کی ریکارڈ پیداوار، شوگر ملز نے کرشنگ سیزن میں توسیع کردیئیں گئیں

رحیم یار خان(بیورو رپورٹ) گنے کی ریکارڈ پیداوار کے باعث ضلع بھر کی شوگر ملز نے کرشنگ سیزن میں توسیع کا اعلان کر دیا ،ضلع بھر کے گنے کے کاشتکاروں میں خوشی کی لہر،تفصیلات کے مطابق ضلع بھر کی پانچوں شوگر ملز نے چند روز قبل تیسرا اور حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ 25مارچ کو تما شوگر ملز بند کر دی جائیں گی تاہم اطلاعات کے مطابق کسانوں کی جانب سے شوگر ملز مین گنے کی فراہمی میں غیر معمولی اضافے کے باعث تمام شوگر ملز نے جاری کرشنگ سیزن میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کرنے کے ساتھ ساتھ گنا خریداری نرخوں میں بھی دس روپے فی من اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گنا خریداری نرخ225روپے سے بڑھ کر235روپے فی من ہو گئے ہیں ۔کرشنگ سیزن میں ایک ہفتے کی توسیع اور نرخوں میں دس روپے فی من اضافے کے باعث کسانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ شوگر ملز آئندہ بھی کسان دوست فیصلے کرتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن