لاہور(نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی،بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی۔ سپیکر قومی اسمبلی تاخیری حربوں سے بحران پیدا کر رہے ہیں۔22کروڑ عوام اور انکا منتخب ایوان آپ کی جانبداری کو یاد رکھے گا۔ عوام ساڑھے تین برس تک مہنگائی اوربیروزگاری میں پیسنے والے کے جلسے میں کیوں شرکت کریںگے۔ سرپرائز کا اعلان کرنے والے کو عدم اعتماد کے روزمنہ کی کھاناپڑے پڑے گی۔