لاہور (لیڈی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہد ہ احمد ملکہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف وزیراعظم کی قیادت میں 27مارچ کو اسلام آباد میں تاریخ رقم کرنے جارہی ہے ۔ وزیراعظم کی کال پر ملک بھر سے لاکھوں افراد پہنچیں گے۔ یہ دن ضمیر فروشوں کے احتساب کا دن ثابت ہوگا۔ ضمیر فروش انسانوں کے ٹھاٹھیں مارتے اس سمندر کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں۔