فلسطین ، کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کے عملی اقدام کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا: عبدالغفور راشد

Mar 26, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے نائب امیر ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے او آئی سی کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کوخوش آئند قرار د یتے ہوئے افسوس کا بھی اظہار کیا ہے کہ فلسطین اور کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کے عملی اقدام کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ بیانات ،تقریریں،قراردادیں اور اعلامیے تو سالہا سال سے قوم سن رہی ہے۔ فلسطین اور کشمیر کے مسلمان مظلوم بڑے عرصہ75 سال سے مسلمان بار امت مسلمہ سے امید لگائے بیٹھے ہیں کہ ان کے دکھوں کا مداوا کب ہوگا مگر ابھی تک او آئی سی نے کسی عملی اقدام کا فیصلہ نہ کر کے دونوں مقبوضہ خطوں کے مسلمانوں کو مایوس کیا ہے۔

مزیدخبریں