کلینکل ٹرائلز پر3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز


لاہور(نیوزرپورٹر) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں گزشتہ روز کلینکل ٹرائلز پر3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوگیا۔ کانفرنس کا انعقاد یونیورسٹی آف گریناڈا (غرناطہ)سپین،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد، پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن اور یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ لاہور کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔ کانفرنس کا بنیادی مقصد سائنسی دریافت میں کلینکل ٹرائلز (آزمائش)کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور مستقبل میں اس کے امکانات کا جائزہ لینا ہے۔ کانفرنس کے پہلے روز 2 ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی ورکشاپ کے سہولت کار یونیورسٹی آف گریناڈا سپین کے پروفیسر خالد سعید خان تھے۔ دوسری ورکشاپ کی سہولت کار یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی سربراہ شعبہ مائیکروبیالوجی پروفیسر سدرہ سلیم تھیں۔ 

ای پیپر دی نیشن