ریسکیو 1122 لکی مروت کی ایمبولینس میں 3 بچوں کی پیدائش 

Mar 26, 2022


پشاور (اے پی پی) ریسکیو لکی مروت ایمبولینس میں 3بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ گزشتہ روز تحصیل نورنگ کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے نورنگ ہسپتال لے جارہا تھا،طبیعت بگڑنے پر میڈیکل ٹیکنیشن کوثرجبین اور صاحبہ بی بی نے پیشہ وارانہ تجربے کو بروکار لاتے ہوئے ایمبولینس میں ہی خاتون کی ڈیلیوری کردی۔ ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کٹ  اور دیگر سامان موجود  تھا، جسے استعمال کیا گیا ۔ریسکیو اہلکار کوثرجبین اور صاحبہ بی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی مرہون منت تینوں زچہ و بچہ خیرخیریت سے ہیں۔

مزیدخبریں