27 مارچ کے بعد پاکستان سے ضمیر فروشی کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا، حماد اظہر

لاہور(نیوزرپورٹر)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ لاہور سے لاکھوں لوگوں کا قافلہ اسلام آباد کی طرف جائے گا،27 مارچ ایک تاریخی دن ہے اپوزیشن کو شکست کا سامنا ہوگا،لاہور میں میدیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ آج تک ہمارے پاس لاکھوں لوگوں کی رجسٹریشن ہوچکی ہے جو اسلام آباد جلسے میں جانے کیلئے پْرجوش ہیں،لاہور سے نوجوانوں کی کثیر تعداد اسلام آباد پہنچیں گی جو وزیراعظم عمران خان کا بازو بنیں گے،27 مارچ کے بعد پاکستان سے ضمیر فروشی کی سیاست کا خاتمہ ہوجائے گا۔ گھوڑوں کی خرید و فروحت اورغیر ملکی ایجنڈے بھی دفن ہوجائیں گے۔ اتحادیوں کی ڈیمانڈ اپنے حلقوں کے حوالے سے ہوتی ہے ،پاکستان میں سیاسی تفریق ہوگئی ہے، ایک طرف حق اور دوسری طرف باطل ہے،عمران خان حکومت میں رہیں گے اور مدت پوری کرینگے،اہل لاہور سازش کو ناکام بنائیں گے۔اہل لاہور سے اپیل ہے کہ خود نکلیں ،موٹروے پر پاکستان کا سب سے بڑا جلوس اکٹھا ہوگا،27 مارچ کو ایک سیلاب نکلے گا۔تمام اتحادیوں سے رابطے میں ہیں ہم کسی کو ناراض نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...