کسان اتحاد وہاڑی میں قوت بن کر ابھرے گا:ذوالفقار احمد ذلفی

Mar 26, 2022


منڈا چوک (نامہ نگار)آل پاکستان کسان اتحاد کے ڈویڑنل صدر ملتان سردار ذوالفقار احمد زلفی ڈوگر، ڈسٹرکٹ میڈیا ایڈوائزر راؤ زبیر نثار، تحصیل بوریوالا کے ذمہ دار سردار یاسر لطیف بھٹی کا تحصیل وہاڑی کا دورہ، بھائی عتیق الرحمن کے آفس میں مختلف آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے کسانوں کے نمائندوں سے ملاقات کی، کسانوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی، عتیق الرحمٰن، مہر عطا ، عبدالغفار ڈاھا ، مہر تجمل حسین ،امجد پرویز گوندل ، محمد اقبال و دیگر نے آل پاکستان کسان اتحاد میں شمولیت کا اعلان کیا اور آل پاکستان کسان اتحاد کے بانی و مرکزی جنرل سیکرٹری، رانا محمد ظفر طاہر اور صوبائی کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب رانا امجد علی امجد کو تحصیل وہاڑی کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر ذوالفقار احمد زلفی ڈوگر نے کہا کہ بہت جلد ضلع وہاڑی میں آل پاکستان کسان اتحاد ،کسانوں کی سب سے بڑی نمائندہ قوت بن کر ابھرے گی اور کسانوں کے مسائل حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

مزیدخبریں