ملتان (سپو رٹس ڈیسک )بھارت کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی نے خود کو چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے علیحدہ کر لیا ہے۔بھارتی ٹیم کے موجودہ کھلاڑی رویندر جڈیجا کو آئی پی ایل سیزن 15کے لئے نیا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔آئی پی ایل کے گزشتہ ماہ میگا آکشن سے قبل دھونی کی آئی پی ایل سے رٹائرمنٹ کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔دھونی نے اپنے ایک بیان میں آئی پی ایل سیزن 15کھیلنے کا اعلان کیا تھا، دھونی آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب ترین کپتان بھی تھے۔دھونی کی کپتانی میں کھیلے گئے لیگ کے 204میچز میں سے121میچوں میں کامیابی حاصل ہوئی تھی۔چنائی سپر کنگز کی ٹیم دھونی کی قیادت میں 2010، 2011، 2018اور 2021کا ٹائٹل اپنی الماری کی زینت بنا چکی ہے۔فرنچائز کے میڈیا کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی موجودہ آئی پی ایل سیزن میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔چنائی سپر کنگز کے نئے قائد آل رانڈر رویندرجڈیجا 200آئی پی ایل میچوں میں 127وکٹیں حاصل کی ہیں اور 2،386 رنز بنائے ہیں۔
دھونی چنائی سپر کنگز کی کپتانی سے دستبردار، رویندر اجدیجا نئے کپتان مقرر
Mar 26, 2022