اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانیوالے کھلاڑی بن گئے


ملتان (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 8 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔اسٹیو اسمتھ نے یہ کارنامہ پاکستان کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 151ویں اننگز میں سرانجام دیا، وہ اتنی اننگز میں 8 ہزار رنز بنانے والے تیز ترین بیٹر ہیں۔آسٹریلوی بیٹر نیسری لنکا کے کمار سنگاکارا اور بھارت کے سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کارنامہ سر انجام دیا۔اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ کمار سنگاکارا کے پاس تھا جنہوں نے 152 ٹیسٹ اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 154 اننگز میں8 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کیے تھے۔

ای پیپر دی نیشن