لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس مزمل اختر شبیر نے لاء افسروں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے امتحان کیلئے اہل نہ قرار دینے کے خلاف دائر درخواست پرفریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا،درخواست گزار میاں اقبال کی طرف سے صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ یہ آرڈر مشاورتی حکم کے دائرہ میں نہیں آتا ہے، درخواست گزار پنجاب پبلک سروس کمیشن کالاء افسر ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے امتحان کیلئے لاء افسروں کی درخواست وصول نہیں کی جارہی،امتحان کیلئے ڈسٹرکٹ اٹارنیزکواہل قراردے کر امتیازی سلوک کیاجارہا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ لاء افسروں کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے امتحان کیلئے اہل قرار دینے کاحکم دیاجائے۔