شاہ محمودقریشی نے حکومت جاتی دیکھ کر جنوبی پنجاب صوبے کا شوشا چھوڑا :فائزہ ملک


لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کی سیکرٹری انفارمیشن فائزہ ملک نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ’’ کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ،ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا‘‘۔فائزہ ملک نے کہا کہ قریشی صاحب کو حکومت جاتی دیکھ کر جنوبی پنجاب صوبے کا شوشا چھوڑا ہے۔جب تک جنوبی پنجاب صوبے کا بل پیش ہوگا۔ عین ممکن ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا خاتمہ ہوچکا ہو۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے تمام جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔سرائیکی عوام انہیں کسی صورت معاف نہیں کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن