فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے رہنما پی پی 138کے صدر محمود اختر گورائیہ نے کہاکہ نااہل حکومت کو آخری دھکا دینے کا وقت آ گیا ہے۔ اسلام آباد لانگ مارچ کے دوران عوام دشمن حکومت سے نجات مل جائے گی۔ موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ گھبرانا نہیں کہنے والا عمران خان گھبرا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی طارق محمود ڈوگر، چوہدری شہباز اصغر، عبدالمالک ملک محمد اقبال کھوکھر، ملک ضیاء اللہ اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔
حکومت کو آخری دھکا دینے کا وقت آ گیا:محموداخترگورائیہ
Mar 26, 2022