کتے کے کاٹنے پر لڑائی‘خاتون آئی جی پنجاب کیخلاف ہائیکورٹ پہنچ گئی ‘19اپریل کوجواب طلب

Mar 26, 2022


لاہور(اپنے نامہ نگار سے)کتے کے کاٹنے پر لڑائی کا معاملہ ‘خاتون آئی جی پنجاب کے خلاف کارروائی کیلئے لاہور ہائی کورٹ پہنچ گئی۔ آئی جی پنجاب راو سردار علی خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ فاضل عدالت نے آئی جی رائوسردار علی سے 19 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔جسٹس سردار احمد نعیم نے زبیدہ بی بی کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملزمان نے کتے رکھے ہوئے ہیں جنہیں اکثر کھلا چھوڑ دیتے ہیں منع کرنے پرملزمان نے کتے کو اکسایا،حملے میں سائلہ زخمی ہوگئی لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ اس امر کا نوٹس لے۔

مزیدخبریں