لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویمن ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی چھٹی سمیت خراب ترین پرفارمنس دینے والی سینئر کھلاڑیوں کو بھی فارغ کیا جاسکتا ہے۔ نیوزی لینڈ میں جاری ویمن ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔