جشن نوروز ز حسینی تہوار، پاکستان،  ایران ثقافت کو محفوظ کریں 


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان میں بہار کے آمد کو جشن بہاراں کی صورت میں مناتے ہیں جو نوروز کے ایام میں ہی یہ تہوار منایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ فرامرز رحمان زاد نے جشن نوروز سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ مناسبت دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے سے ملادیتی ہے یقینا بہت سے ثقافتی معاملات ہیں جو ایران اور پاکستان کے لوگوں کو جوڑتے ہیں جسے مشترکہ ثقافتی جڑیں کہہ سکتے ہیں پاکستان اور ایران کے بہت سے اشتراکات ہیں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سید امجد نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان اور ایران کی دوستی ہمہ گیر اور مثالی ہے ۔ ایران ہمارا پڑوسی اور اسلامی ملک ہے پاکستان اور ایران کی دوستی مثالی ہے اور  انشا اللہ یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔انھوں نے نوروز کو ایران اور گلگت بلتستان کا مشترکہ ورثہ قرار دیا  اور کہا کہ گلگت بلتستان میں ایران کی طرح جشن نوروز زور و شور سے منایا جاتا ہے، انڈے کو رنگ لگاکر خوبصورت کیا جاتا ہے اور انہیں ایک دوسرے کو ہدیہ کیا جاتا ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ جشن نوروز میں گلگت بلتستان میں پولو میچ بھی کھیلا جاتا ہے اور ساتھ  ہی مختلف اور خوبصورت تقریبات منعقد ہوتی ہیں۔ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ثاقب اکبر نے  کہا کہ نے بھی کہا کہ جشن نوروز ایک حسین تہوار ہے جو پاکستان کے مختلف علاقوں میں گلگت بلتستان سے لے کر ڈیرہ اسماعیل خان تک منایا جاتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...