کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کلرسٹی اور یوتھ ونگ کے عہدیداران نے لاہور سے آنے والے مہنگائی مکاؤ مارچ کو سابق رکن اسمبلی راجہ محمد علی کی قیادت میں استقبال کا فیصلہ کیا ہے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری زین العابدین عباس، چوہدری ضیارب منہاس،صوبیدار غلام ربانی، شیخ حسن سرائیکی،ملک کمال اکمل،شیخ توقیر اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کلرسیداں کی لیگی تنظیمیں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کی قیادت میں لاہور سے آنے والے مہنگائی مکاؤ مارچ کا پرتپاک استقبال کریں گی ۔