کلر سیداں (نامہ نگار) ٹی ایچ کیو سپتال کلر سیداں کی ایمرجنسی میں تعینات میڈیکل آفیسر اور عملے کی بے حسی کے باعث ٹریفک حادثہ میں زخمی ہوکر آنے والا 17 سالہ لڑکا ایمرجنسی وارڈ میں تین گھنٹے تک تڑپتا رہا۔بچے کیساتھ آئے اس کے کزن اور رشتہ داروں کے شدید احتجاج کے بعد اسے ریفرل سلپ پر مہر لگا کر زخمی حالت میں راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔ذقیر نامی شخص نے بتایا کہ شاہ باغ کے قریب اس کے 17 سالہ کزن شعیب کا رکشے کیساتھ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں اس کی ٹانگ فریکچر ہو گئی جسے دن 12 بجے کے قریب ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کر دیا گیا۔ایمرجنسی میں ڈاکٹر اور عملہ موجود ہونے کے باوجود اس کی طرف توجہ نہ دی گئی جس کی وجہ سے درد کی شدد کے باعث اس کی چیخیں دور دور تک سنائی دیں جس پر اس کے ساتھ آئے لواحقین نے ڈاکٹر کی بے حسی پر سخت احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد بچے کی ٹانگ پر پلستر لگانے کے بعد اسے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا۔
ٹریفک حادثہ میں زخمی نوجوان کلر سیداں ہسپتال میں تین گھنٹے تڑپتا رہا
Mar 26, 2022