کہوٹہ (نامہ نگار) جنگلات کی بے دریغ کٹائی عوام میدان میں آ گئے ۔برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کی نگران ٹیمیں فیز ٹو پر عمل در آمد شروع ۔ چیئر مین زکواۃ ع وعشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی اور ٹپیالی کے عوام نے تین عدد سوزکیاں اور ایک ٹرک سبز چیل کی لکڑی سے بھرے پکڑ لیے ۔لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی چوری کر کے لے جا رہے تھے ۔ ڈرائیور سمیت گاڑیاں ضبط کر لی گئیں ۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات کے دفتر میں رینج آفیسر راجہ ہارون وکلاء کی نمائندگی کرتے ہوئے حافظ غلام ربانی ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام علاقہ موجود تھے ۔عنایت اللہ ستی اور جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی نے کہا کہ آئے روز جنگلات کو آگ لگا کر جلایا جاتا ہے۔