اسلام آباد ( نامہ نگار ) پاکستان مسلم لیگ ن فیڈرل کیپٹل کے اقلیتی رھنما چوہدری اشر ف فرزند نے دوستوں کے ہمراہ مہنگائی مکاو لانگ مارچ جلسہ میں شرکت کا اعلان کردیا ۔اسلام آباد میں سابق اقلیتی کونسلروں کی میٹنگ ھوئی جس میں موجودہ حکومت کی جانب سے مسلسل مہنگائی میں اضافے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتی رہنماؤں نے جلسہ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا اور ملکی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا ۔جلسہ میں شرکت کیلئے اپنی اپنی یونین کونسلز سے ساتھیوں سمیت مخصوص مقام پر اکھٹے ہو کر جلسہ گاہ میں جانے پر اتفاق کرتے ہوئے چوہدری اشرف فرزند نے تمام دوستوں ڈاکٹر شہزاد غوری،چوہدری گلزار،عدنان مورس،مراد مسیح، لیا قت رضا،بھٹی بردان کا شکریہ ادا کیا۔
مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کرینگے ، اشرف فرزند
Mar 26, 2022