یہ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،یہ مارچ تاریخی لوٹ مار، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے، مریم اورنگزیب کا بیان
پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی مکاﺅ مارچ بے روزگاری اور معاشی تباہی سے نجات ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے مہنگائی مکاﺅ مارچ میں بھرپور شرکت کی عوامی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مزدوروں، کسانوں، طالب علموں، محنت کشوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی مارچ عوام کا نالائق اور نااہل چور ٹولے کے خلف عدم اعتماد ثابت ہوگا، یہ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے۔ترجمان نون لیگ نے کہا کہ مہنگائی مکاﺅ مارچ کشمیر فروشوں سے نجات کا دن ہے، یہ مارچ تاریخی لوٹ مار، مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عوام کا عدم اعتماد ہے۔