ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جارہی ہے، سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے، چوہدری پرویز الہی کی صحا فیوں سے غیر رسمی گفتگو
تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کیلئے اتحادیوں کو منانے کا مشن، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک نے لاہور میں چودھری برادران سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور وفاقی وزرا کی جانب سے وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچایا گیا،اس سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملاقات اتحادیوں کے ساتھ جاری رابطوں کے تسلسل کی کڑی ہے۔دوسری جانب صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں چوہدری پرویز الہی نے کہاکہ ملک میں جاری سیاسی ڈرامے کا ابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا، ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جارہی ہے، سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں، ہمارا مستقبل اللہ کے فضل سے روشن ہے، ہمارا دامن پاک صاف اور دین سے جڑا ہوا ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے مزید کہا کہ جو لوگ باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی، جلسوں کی سیاست سے تحریک عدم اعتماد پر فرق نہیں پڑے گا۔