وفاقی وزیر تعلیم و سینئر رہنما پی ٹی آئی شفقت محمود نے کہا ہے کہ 27مارچ پریڈ گراﺅنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ہو گا، 27مارچ کے جلسے کے حوالے سے ویڈیو پیغام میں شفقت محمود نے کہا کہ جلسے کے اثرات چور ٹولے کی عدم اعتماد اور موجودہ سیاست سمیت تمام چیزوں پر ہوں گے، عوام سمیت تمام ورکرز ساتھیوں سمیت جلسے میں شرکت کو یقینی بنائیں۔شفقت محمود نے کہا کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ کر وزیر اعظم عمران خان کا حوصلہ بڑھائیں گے۔