وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران نجی قرضوں کی فراہمی نو سو گیارہ ارب روپے رہی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران تین سو ستاون ارب روپے تھی۔انہوں نے آج ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ اضافہ بھرپور اقتصادی سرگرمیوں کا اشارہ کرتا ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے سٹیٹ بینک کو دو سو اکانوے ارب روپے ادا کئے ہیں جس سے نجی شعبے کیلئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔